عیدمیلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں بارش کا امکان

اسلام اآباد(پاکستان امیج)عیدمیلاد النبی ﷺ پر ملک بھرمیں بادل برسنے کی پیشگوئی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کےمطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب کل عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

موسمیاتی ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہری موسلادھار بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر موجودگی یقینی بنائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *