عیدالاضحیٰ پر عارضی نصب جھولوں پر پابندی عائد

لاہور(پاکستان امیج)حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی تحفظ کیلئے عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی۔ تفریحی پارکوں میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عیدالاضحی پر عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے معیارات پر پورا اترتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو جھولوں پر پابندی سے متعلق ہدایت جاری کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *