عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات ، استحکام پاکستان پارٹی کا وضاحتی بیان جاری

لاہور(پاکستان امیج )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پارٹی رہنما عون چوہدری کی ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

آئی پی پی ترجمان کے مطابق عون چوہدری کی نواز شریف ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔ترجمان کے مطابق پارٹی نے عون چوہدری سے اس ملاقات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔آئی پی پی ترجمان کے مطابق پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، تاحال انہیں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ذاتی حیثیت میں گئے تھے تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *