عوام کی عدم دلچسپی، (ن) لیگی رہنماؤں کا نواز شریف کو واپسی مؤخر کرنے کا مشورہ

لاہور(پاکستان امیج) ن لیگی رہنماؤں نے عوام کی عدم دلچسپی کے باعث نواز شریف کو لندن سے وطن واپسی مؤخر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

“ایکسپریس نیوز” کے مطابق (ن )لیگی رہنماؤں کے مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال مہنگائی، بے روزگاری اور بے تحاشا یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوامی رائے بھانپ چکے ہیں اس لیے موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں یہی مؤقف دہرا چکے ہیں تاہم نواز شریف واپسی کا ذہن بنا کے اور پارٹی کو استقبال کی تیاری کا کہہ چکے ہیں۔

رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ابھی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، عام انتخابات کے قریب یا باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں تو زیادہ بہتر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *