عوام کیلئے بڑی خبر ،وفاقی وزیر صحت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ شناختی کارڈ نمبر ہی مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ (ایم آر) نمبر ہوگا اور اس کے لیے کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نادرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی جس دوران صحت کے نظام میں ایک ایم آر نمبر کے نفاذ کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سسٹم میں بہتری کے لیے شناختی کارڈ نمبر کو ہی ایم آر نمبر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت مریض کا مکمل میڈیکل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو جس سے علاج میں آسانی اور درستگی ممکن ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *