عوام کو سستی چینی فراہمی کیلئے کوششیں کامیاب، شوگر ملز پنجاب حکومت کوکس ریٹ پر چینی فروخت کریں گی؟

لاہور(پاکستان امیج) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے شوگر ملز کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پنجاب حکومت کو سستی چینی فراہم کی جائے گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ماڈل اور اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ صوبے کی عوام کو ہو گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کیلئے شوگر ملز مالکان سے مذاکرات شروع کئے گئے تھے جو کامیاب ہو گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *