عوام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ، اسد عمر

لاہور(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی اراداہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے، ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

قبل ازیں 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہو چکی ، واپس جانے کی اجازت دے دیں ، جس پرعدالت نے اجازت دے دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *