عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد (پاکستان امیج)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی،جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب برپا کرنا تھا پتہ نہیں وہ کہاں چلے گئے ہیں؟

انہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا، پی ٹی آئی نے جلسہ کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹے اور جعلی ٹویٹس کئے، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا اور پروپیگنڈا کیا لیکن پھر بھی احتساب ہو کر رہے گا، پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس ناکام جلسے پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *