عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا

لاہور(پاکستان امیج) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے ناکافی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے اور جب کمی کی باری آتی ہے تو عوام کو چند روپے کا ریلیف دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی، پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لٹر کم کر دی گئی، نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *