پشاور(پاکستان امیج) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے ورنہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام صدارتی اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام انتشار اور بد امنی کے بجائے پُر امن خوشحال مستقبل چاہتے ہیں اور دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وہ سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔
گورنر کے پی نے ساتھ ہی صوبے کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام کسی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے اجتناب کریں۔ امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
Pakistan Image