عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں اور نام وزیراعلیٰ کا لیں، علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے گاؤں سید علیاں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے،عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ رشوت لینے والا اور دینا والا دونوں جہنمی ہیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ، رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو،رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔ان کا کہناتھا کہ عوام غیرت کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *