عمیر جیسوال نے عید کس کے ساتھ منائی؟ تصویر سامنے آگئی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی اداکار، گلوکار و نغمہ نگار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر عیدالفطر کی لُک شیئر کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق یوں تو عمیر جیسوال عام طور پر اپنے جیم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم عید الفطر کے موقع پر گلوکار نے اپنی عید لُک مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں انہوں نے اپنی سیاہ و سفید تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق انہوں نے عید پر شلوار قمیض زیب تن کیا ہے، اس تصویر میں ان کے جوڑے کا رنگ واضح نہیں ہورہا، جبکہ انہوں نے دھوپ کا چشمہ اور گھڑی بھی پہنی ہوئی ہے۔

گلوکار کی جانب سے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا شلوار قمیض پہنا ہوا ہے اور اس تصویر میں وہ اپنے اڑھائی سالہ بھتیجے عمّار جیسوال کے ساتھ موجود ہیں اور اسے پیار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عمیر جیسوال نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔ مذکورہ پوسٹس کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں بھی عید کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *