عمر کے جس حصے میں ہیں انہیں آرام کرنا چاہیے نہ کہ کیمرا لے کر ولاگز بنانے چاہئیں : روبی انعم کی بشریٰ انصاری پر تنقید

لاہور (پاکستان امیج )تھیٹر و ڈراما کی اداکارہ روبی انعم نے بشریٰ انصاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمرا لے کر ولاگنگ کرنے کے بجائے انہیں آرام کرنا چاہیے۔

روبی انعم نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ چہرے پر کسی بھی قسم کی سرجری نہیں کرواتیں اور یہ ان کی قدرتی خوبصورتی ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے گلاب کے عرق کی بوتل میں آب زم زم کے چند قطرے ڈالے ہوئے ہیں اور وہ روز یہ پانی اپنے منہ پر چھڑکتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آب زم زم میں بہت شفا ہے، ان کے شوہر کو ہیپاٹائٹس سی ہوگیا تھا، اس وقت ان دونوں کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ علاج کے لیے مہنگی دوا خرید سکتے، دوا بھارت میں تقریباً ایک کروڑ کی دستیاب تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران وہ حج کے لیے گئیں، وہاں سے واپسی پر وہ بہت سارا آب زم زم لے کر آئیں اور شوہر کو ہدایت کی کہ کافی عرصے تک آب زم زم پیو، شوہر نے وہ پیا اور اس پانی سے انہیں بہت فائدہ ہوا اور پھر اللہ کا یہ کرم ہوا کہ بھارت میں دستیاب ایک کروڑ کی دوا پاکستان میں پینتیس ہزار کی ہوگئی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بشریٰ انصاری اب جس عمر کے حصے میں ہیں، انہیں اب آرام کرنا چاہیے نہ کہ کیمرا لے کر ولاگز بنانے چاہئیں، وہ کیمرہ لے کر ہر جگہ پر گھومتی رہتی ہیں۔انہوں نے اسما عباس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ بہت ہی اچھی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں، اسی لیے ان کے سامنے یہ بات نہیں کہہ سکتیں لیکن اسما عباس کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ اتنے زیادہ اوور کیوں ہیں، آپ دونوں بہنوں کو ہر جگہ پر کیوں نظر آنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے چہرے پر بہت زیادہ میک اپ کرتی ہیں، جب کہ وہ اتنی حسین بھی نہیں ہے۔خیال رہے کہ بشریٰ انصاری اکثر اپنی ولاگنگ کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کے منفرد اور دلچسپ ولاگز عوام میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *