لاہور(پاکستان امیج)سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماعمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا،درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیاجائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے۔
Pakistan Image