عمر ایوب کو پارلیمینٹ میں کیا کہا جائے تو وہ چڑ جاتے ہیں ۔۔۔؟عطاء تارڑ نے بتا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پارلیمینٹ میں کیا کہا جائے تو وہ چڑ جاتے ہیں ۔۔۔؟وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے کہا ہےکہ عمرا یوب فاطمہ جناح کو غدار قرار دینے کی پارلیمنٹ میں مذمت کریں، میں اپنے نانا دادا کا قرآن پر جواب دینے کو تیار ہوں، عمر ایوب سے کہیں اپنے دادا کی معافی مانگیں تو وہ چڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام “کیپٹل ٹاک ” میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں کیا ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نہ رہا تو ملک کے ٹکڑے ہوجائیں گے، مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت ملک کو غیرمستحکم کررہی ہے ہم نہیں کرنے دیں گے۔ عطاء تارڑ نے پروگرام میں شعر سنایا ’’ہیں عجب روش کی عدالتیں اور نرالے ہی ڈھب کے فیصلے، نہ نظیر ہے نہ وکیل ہے نہ اپیل ہے نہ دلیل ہے‘‘۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، مشاورت اور لیگل ہوم ورک کے بعد فیصلے کا اعلان کردیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *