اسلام آباد (پاکستان امیج)حرم پاک کے وسیع و عریض علاقے کومختلف زونز میں تقسیم کیا جارہا ہے اور عمرے کی ادائیگی کیلئے خواتین کو نگہبان مرد کی پابندی سے استثنیٰ دیدیا گیا.
“جنگ” کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لئے خواتین کو نگہبان مرد کی پابندی سے استثنٰی دے دیا گیا ہے، کعبۃ اللہ کے اطراف میں حرم پاک کے وسیع و عریض علاقے کومختلف زونز میں تقسیم کیا جارہا ہے تاکہ حج بیت اللہ، عمرے اور طواف کی غرض سے آنے و الے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں اور ان کی خدمت پر مامور عملے کی کارکردگی پر نگاہ رکھی جاسکے۔
گزشتہ سال عمرہ عازمین کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ سے متجاوز رہی یہ کسی ایک سال میں سب سے بڑی تعداد ہے،خلیجی ممالک میں مقیم تارکین وطن سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آسکیں گے،سعودی باشندوں کواختیار دیا گیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی ملک سے اپنے دوستوں کے لئے عمرے کا ویزا لے سکتے ہیں،حالیہ مہینوں میں عازمین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جن کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اس میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔
Pakistan Image