عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش میں تین خواتین گرفتار

کراچی (پاکستان امیج) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر کو گرفتار کرلیا، گرفتار خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر خواتین کی شناخت عروج فاطمہ، مریم نذیر اور جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی جنہوں نے عمرے کی آڑ میں گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔

مسافر خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ گرفتار خواتین کے پاس واپسی کی ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ موجود نہ تھی جبکہ گرفتار خواتین کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی۔

ایکسپریس کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *