عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11مسافر گرفتار

کراچی(پاکستان امیج)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11مسافر گرفتار کرلئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق طیارے سے8خواتین سمیت 11مسافروں کو آف لوڈکیا گیا جن کا تعلق پنجاب سے ہے،ملزمان پرواز پی کے 711کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی جارہے تھے ،گرفتار ملزمان میں شاہد، مجاہد، ظفراور8خواتین شامل ہیں،ترجمان کاکہناتھا کہ ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ریٹرن ٹکٹ جعلی نکلے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *