عمرہ کی ادائیگی کے بعد راکھی ساونت نے سلمان خان کو بھی مشورہ دیدیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو عمرہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

راکھی ساونت جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے گزشتہ دنوں عمرہ ادا کرنے گئی تھیں اور اب انہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی عمرے کی ادائیگی کا مشورہ دے دیا۔راکھی ساونت نے عمرے کے دوران خانہ کعبہ کے سامنے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بھائی ان مقدس مقامات پر آجائیں، عمرہ ادا کرنے آجائیں۔ میں دعا کروں گی کہ آپ جلد عمرہ کرنے آئیں۔راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ سے سب کو ان مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آنا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *