عمرہ زائرین اور تارکین وطن کیلئے خبر! ریال، درہم اور دینار کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

کراچی (پاکستان امیج): مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں اور زائرین کیلئے کرنسی ریٹس انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ منگل 16 دسمبر 2025 کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت فروخت 75.45 روپے جبکہ اماراتی درہم 77.25 روپے پر مستحکم ہے۔ انٹر بینک میں سعودی ریال 74.81 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ سب سے مہنگی کرنسی سمجھے جانے والے کویتی دینار نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی اوپن مارکیٹ میں قیمت فروخت 921.40 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بحرینی دینار 753.50 روپے اور عمانی ریال 738.25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *