عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل

عمرکوٹ(پاکستان امیج)عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کو سائیکل کے پمپ سے آکسیجن دی جارہی ہے۔تاہم ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال نے ویڈیو کو جھوٹ اور بدنیتی قرار دے دیا ۔

ڈپٹی کمشنرکو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سینٹرل آکسیجن سسٹم نصب ہے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *