عمرایوب کا حماد اظہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار،فیصلہ پختہ مزید ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا،حماد اظہر کا جواب

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کی جانب سے دئیے گئے استعفیٰ کو منظور کرنے سے انکار کر دیا،اپنے پیغام میں انہوں نے حماداظہر کے استعفیٰ پر کہا کہ آپ نے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کیلئے انتھک محنت کی اس لئے آپ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جاتا۔عمر ایوب کی جانب سے استعفیٰ منظور نہ کرنے پر حماداظہر نے کہا کہ آپ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں لیکن میرا فیصلہ پختہ ہے ایسے حالات میں مزید ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں میرے پاس کوئی اختیار نہیں لیکن مکمل ذمہ داری ہے ایسے پیغام رساں کے ذریعے گزارہ مشکل ہے جب تک پارٹی سربراہ تک خود رسائی نہ ہو میں مزید عہدے پر نہیں رہ سکتا اس لئے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنماءحماد اظہر نے پارٹی میں گروپ بندی ،لابنگ اور مخصوص افراد کی اجارہ داری کیخلاف پنجاب کی صدارت چھوڑنے کااعلان کیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو مزید نبھا سکتا۔حماد اظہر نے پارٹی میں لابنگ اور مخصوص افراد کی اجارہ داری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قیادت کو ایسے لوگوں کی نشاندہی کردی تھی۔ اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو تاکہ وہ پارٹی چیئرمین تک پوری بات پہنچا سکیں اس لئے میں پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔
عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی تھی۔کچھ فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کی بنیاد پر کئے گئے اور عمران خان کو یکطرفہ معلومات پہنچا کر تصویر کا دوسرا رخ پیش کیا جاتا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *