عمران عباس نے شوبز میں واپسی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی شوبز میں واپسی سے متعلق خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال میرا کسی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انسٹاگرام پر ایک سوال کے جواب میں عمران عباس نے بتایا کہ میرا کوئی نیا ڈرامہ نشر ہونے والا نہیں کیونکہ میں نے حالیہ عرصے میں کسی بھی پراجیکٹ پر دستخط نہیں کئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں فی الحال شوبز میں واپسی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا اور اس وقت اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں۔

یاد رہے کہ عمران عباس ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ ڈراموں کے سکرپٹس انہیں اتنے متاثر نہیں کرتے کہ وہ دوبارہ ٹی وی پر کام کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *