عمران خان 8 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکار عمران خان 8 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کےلئے تیار ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان آخری بار 2015 کی بالی ووڈ فلم” کٹی بٹی” میں نظر آئے تھے جس کے بعد سے 40 سالہ عمران خان فلمی دنیا سے دور رہے۔ اس دوران انکے پرستار انکی واپسی کے حوالے سے حیران و پریشان رہے۔ تاہم اب 8 برس بعد عمران خان کی جانب سے فلم نگری میں واپسی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی میڈیا میں یہ اطلاع تھی کہ عمران خان کی معروف بھارتی فلمی ہدایتکار اور اسکرین رائٹر عباس ٹائر والا سے ایک جاسوسی و ایکشن ڈرامہ سیریز کے حوالے سے پہلے ہی بات چیت چل رہی ہے، یہ سیریز ایک معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *