عمران خان کے دستخطوں کیساتھ نوٹس جیل سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کے دستخطوں کیساتھ نوٹس اڈیالہ جیل سے باہر لے جانے کی کوشش جیل انتظامیہ نے ناکام بنا دی ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق یہ نوٹس بانی پی ٹی آئی نے نمائندہ کے حوالے کئے تھے تاہم جیل آفیسر نے کمیونٹی روم سے باہر جاتے ہوئے نمائندہ کو روک لیا، بانی پی ٹی آئی نے جیل افسر سے نوٹس لے کر واپس نمائندہ کو تھما دیئے اور عدالت سے اجازت لینے کا کہا۔

وکلا نے نوٹس جج محمد بشیر کو دکھا کر باہر بجھوانے کی استدعا کی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آگاہ کرنے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے دستخط کاٹ کر نوٹس لے جانے کی اجازت دیدی، عدالتی حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی کے دستخط کاٹ کر نمائندہ نوٹس لے کر باہر چلا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *