عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے لیے علیمہ خان اور وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی

راولپنڈی(پاکستان امیج)عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے لیے علیمہ خان اور وکلا کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلا کا انتظار کرتے رہے مگر عمران خان کے وکیل پیش نہ ہوسکے۔

وکیل کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اڈیالا جیل نہیں جانے دیا گیا، جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپس چلے گئے جب کہ عدالت نے بغیر کارروائی کے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

علیمہ خان نے کہا کہ جب تک وکیل قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کی فیملی، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی وکیل بھی نہیں جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *