عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ملنے والی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی وکلا سے ملاقات پر پابندی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو موصول ہونےوالے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پرپنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پرپابندی لگائی۔
دوسری جانب ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *