عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ فیصل جاوید سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد(پاکستان امیج)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان، واثق قیوم اور دیگر 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔فیصل جاوید خان کی دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کی درخواست بھی خارج کی گئی۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ فیصل جاوید خان و دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *