عمران خان کی جیل میں سیکورٹی کی درخواست پر سماعت، کوئی وکیل پیش نہیں ہوا

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے مقرر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پہلے ہی 25 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ رجسٹرار آفس کا رُول ہے، کیس 25 اکتوبر ہی کو سنا جائے گا ۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ اس سلسلے میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ 5 اکتوبر کو سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔ عدالت نے درخواست کو 2 ہفتوں میں دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کہا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست کو 25 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ استدعا ہے کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *