اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب نے پی ٹی آئی کے 2 سابق وزرا کو حاضر ہونے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزرا علی زیدی اور فیصل واوڈا کو مختلف تاریخوں پر طلب کیا، فیصل واوڈا کو آج جبکہ علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق وزرا کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کیلئے ریکارڈ سمیت آنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں سابق وزرا خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا ہے عمران خان کی حکومت میں بطور وفاقی وزرا کام کر چکے ہیں۔
Pakistan Image