عمران خان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم نذیر

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ عمران خان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے اور ان کی صحت بالکل تھیک ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا اختیار ہوتا ہے کہ رویے کو دیکھتے ہوئے ملاقات طے کرے، وفاق کا اختیار نہیں کہ وہ ان کو ہدایت دے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان سے متعلق رپورٹ دی گئی تھی ، ان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے،سہولیات ملتی ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے، ہر ہفتے ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو جیل مینول منع کرتا ہے کہ وہ سیاسی معاملات ڈسکس نہیں کرسکتے، یہ معاملہ عدالت اور جیل انتظامیہ کے درمیان ہے، میں اس پر رپورٹ لے کر پیش کروں گا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستان ابھرتی سفارتی ومعاشی طاقت تسلیم، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ، بلومبرگ بھی معترف

امریکہ (پاکستان امیج)پاکستان خطے میں ابھرتی سفارتی و معاشی طاقت ہے جب کہ عالمی سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email