عمران خان نے ورلڈکپ جیتنے والے کپتانوں کی خصوصی تقریب میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ جانیے

ممبئی (پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023 ءکیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا ہے تاہم عمران خان شریک نہیں ہو سکیں گے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکاء اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992ء ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیزر) لیں۔

اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر(کوٹ) پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے۔1992 ءکے ورلڈکپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان ذاتی وجوہات کی بنا ءپر اہم ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *