عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا,فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاکستان امیج)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نےعمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر اپنے پاس رکھا تھا۔ انہوں نے عمران خان کو اناڑی تک کہہ دیا، اُن کا کہنا تھا کہ یہ سائفرنما رائفل اناڑی نے اپنے آپ پر ہی چلالی ہے، اب اس رائفل کے دیے زخموں سے خون رسنا شروع ہوچکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے عمران خان پر اسٹیٹ سیکرٹ کے غلط استعمال کا الزام بھی لگادیا،کہا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی راز قومی وقار اور تشخص کےحامل ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اینڈ کمپنی سے یہ سنگین گناہ سرزد ہوا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *