عمران خان نے جیل میں بہن سے مبینہ لندن معاہدے سے متعلق کیا انکشاف کیا کہ انہوں نے عوام کو عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید چھوڑنے کا کہہ دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جو ہو رہا ہے وہ لندن معاہدے کے تحت ہو رہا ہے جس کا عدالتیں بھی ساتھ دے رہی ہیں، عوام عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہ رکھے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان کا کہنا ہے پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو عمران خان کو انصاف دے سکے۔ ہم اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بھی جا کر جیل میں بیٹھ جائیں یہاں تو ہمارا کام ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی تحریک انصاف کے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہی کیوں نہ ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے 24 اکتوبر کو جو ہمیں جیل میں کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ لندن کا پلان نہیں بلکہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ عمران خان کو الیکشن میں جیل سے باہر نہیں آنے دینا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےانکشاف کیا کہ معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی مجھے باہر نہ آنے دیا جائے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے، وکلا اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *