عمران خان سے شادی کی خواہشمند ایک اور خاتون سامنے آگئی

راولپنڈی (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے شادی کی خواہشمند ایک اور خاتون سامنے آگئی،یادرہے کہ وہ اس سے پہلے ہی تین شادیاں کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپردیر سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام شہناز بتایاگیا ہے جو شادی کی خواہش کیساتھ راولپنڈی پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی ویڈیو میں شہناز نے دعویٰ کیا کہ’میں اپر دیر سے آئی، میں جس مقصد کیلئے آئی، عمران خان سے ملاقات کیلئے آئی ہوں، میں عمران خان کیساتھ شادی کرنے کے لیے تیار ہوں، جس جیل میں عمران خان ہے، میں اس کیساتھ اُس جیل میں رہنا بھی چاہتی ہوں‘۔

 

یادرہےکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مقدمات میں جیل میں ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *