اسلام آباد (پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اُنکی اہلیہ کو کتنےتحائف ملے، کتنے انہوں نے اپنے پاس رکھے اوربشریٰ بی بی پر کیا کیاالزامات ہیں ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
“جنگ ” کے مطابق عمران خان کی اہلیہ اور پی ٹی آئی ر ہنماؤں کی مرشد بشریٰ بی بی جن کا عمران خان کے دور اقتدار میں ان کے مخالفین طرح طرح کے ناموں اور حوالوں سے تذکرہ کرتے تھے ، اپنی پراسراریت میں ڈوبی شخصیت کے باعث وہ غیر سیاسی طبقوں میں بھی موضوع بحث بنی رہتی تھیں، بشریٰ بی بی پر کیا الزامات تھے ان کی تفصیل کچھ یوں ہیں ۔نیب کے مطابق عمران خان اور اُن کی اہلیہ کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف موصول ہوئے جن میں سے 58 تحائف اپنے پاس رکھ لیے اور ان تحائف کی ’کم مالیت‘ ظاہر کی گئی ،عمران خان اور بشری بی بی کا نام القادر ٹرسٹ کیس میں بھی زبان زد عام رہا، جس میں ان پر الزام تھا کہ القادر یونیورسٹی کے لیے کئی سو کنال زمین بطور عطیہ حاصل کی گئی۔
Pakistan Image