عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا

لاہور (پاکستان امیج) معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔

اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، شازیہ کے مطابق شہرت حاصل کرنے کے بعد عمران اشرف نے ان سے تعلق ختم کر لیا ہے، جو ان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران اشرف ایک محنتی شخص ہیں اور انہوں نے ماؤں اور بہنوں کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی ہے، لیکن رشتوں کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہیے۔

شازیہ اشرف نے کہا کہ وہ عمران اشرف کی بہن کے طور پر اپنی شناخت چاہتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ عمران شاید ان سے اس وجہ سے نہیں ملتے کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور ممکنہ طور پر میڈیا میں کسی تنازعے کا شکار ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔

تاہم ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر اداکار عمران اشرف نے خاتون کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف ایک ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار اور میزبان ہیں۔ وہ مقبول ٹی وی ڈراموں جیسے ’رانجھا رانجھا کردی‘، ’دل لگی‘، ’الف اللہ اور انسان‘، ’رقصِ بسمل‘، ’مشک‘، ’کہیں دیپ جلے‘، سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اس وقت وہ ایک نجی چینل کے مشہور کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *