عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ؛ فینز نے لیگز اور بورڈ کا ذمہ دار ٹھہرادیا

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے اچانک سوشل میڈیا پر تمام فارم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آل راؤنڈر عماد وسیم کے مداحوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا اسطرح جانا بورڈ کی ناکامی ہے۔

متعدد صارفین نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے اور لیگز میں کھلاڑیوں کو نہ کھیلنے دینے کے مواقعوں کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا کی ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی سوچ بچار کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے عرصے تک سپورٹ کیا، ملک کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل تھے، تاہم طویل عرصے سے ڈومیسٹک سرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈومیسٹک سطح پر کھیلے جارہے نیشنل ٹی20 کپ کو سرکاری اسپورٹس ٹی وی چینل نے بھی لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *