علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(پاکستان امیج)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی وزیر کے خلاف تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند ہیں، ضلعی انتظامیہ نے ان کو 4 سے 19 ستمبر تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ نئے احکامات کے انہیں 4 اکتوبر تک نظر بند رکھا جائے گا۔

علی وزیر کے وکلاء نے تھری ایم پی او احکامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز 24 ستمبر کو نظر بندی کے احکامات کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *