علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سائفر کی تحقیقات کے حق میں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سائفر کیس کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیے جب کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بالکل غلط ہے، انہوں نے صدر کوبتایا کہ 2 نیشنل سکیورٹی کمیٹیز میں بیرونی مداخلت کی بات ہوئی، مداخلت کیوں ہوئی اور اسے کیسے روکا جاسکتا ہے اس کیلئے سائفر کیس کی تحقیقات کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کی ایسی تحقیقات نہیں ہونی چاہیے جو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے ساتھ ہو رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *