علی امین گنڈا پور کے بعد ایک اور استعفے کا مطالبہ آ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایوانِ بالا کے اجلاس میں سینیٹر ہمایوں مہمند نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈپٹی چیئرمین پراعتبار نہیں۔

سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین ایوان کے امور میں غیر جانبدارکردارادا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ کسی خاص گروہ یا جماعت کے مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ڈپٹی چیئرمین اپنے منصب کے تقدس کو برقراررکھنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ ایوان کی شفافیت اورغیر جانبداری کے لیے یہ ضروری ہے کہ قیادت پر سب کو اعتماد ہو۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، معین ریاض قریشی اپوزیشن لیڈرمقرر، قائم مقام اسپیکر کی مبارکباد

اجلاس کے دوران ہمایوں مہمند کی تقریر پر ایوان میں ہلچل مچ گئی اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *