علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے ڈی چوک مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نےحاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ احتجاج کیلئے آئینی حق استعمال کیا، پولیس نے دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا، 26نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا، حتمی فیصلے تک ایف آئی آرسے دہشتگردی دفعات کو معطل کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *