علی امین گنڈاپور نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین کی رہائی پر بڑا اعلان کر دیا

پشاور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے ون سٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈاپور نے رہا ہونے والے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے سٹائپنڈ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین میں 34 پولیس اہلکار، 7 ٹی ایم اے اور 42 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *