علی امین گنڈاپوراگر صوبے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(پاکستان امیج)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اگر صوبے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے گورنر کی وجہ سے انہیں ذہنی کوفت اٹھانا پڑی، اس لئے ہرجانے کا نوٹس بھیجا،وزیراعلیٰ کو آفر کرتا ہوں، سندھ آئیں وہاں ان کا ذہنی علاج مفت کراتا ہوں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عزم استحکام آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہئے تھا،امن او مان کی صورتحال خراب ہے،اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشن سے اختلاف نہیں کیا، عزم استحکام آپریشن سے متفق نہیں تھے تو اپیکس کمیٹی سے واک آؤٹ کرتے،ان کاکہناتھا کہ حالات بہتر کرنے کیلئے پھر کیا کریں، آپریشن کے بغیر کوئی آپشن ہے تو بتائیں،ہم بھی آپریشن نہیں چاہتے، امن و امان پر کوئی سیاست نہیں کر رہے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے اپنے کیسز ختم کریں پھر وزیراعظم کا خواب دیکھیں،پی ٹی آئی پر اب یہ آ گئی ہے کہ احتجاج بھی نہیں کر سکتی،پی ٹی آئی کہتی ہے کہ احتجاج کی اجازت نہیں ملتی، ہم تو بغیر اجازت کے جلسے اور احتجاج کرتے تھے،ماضی میں پی ٹی آئی کے وکلا نے ہمیشہ اپنی پارٹی کو پھنسایا اور مشکلات پیدا کیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *