علیمہ خان کے مایوسی سے متعلق بیان پر صدر عارف علوی نے اپنا ردعمل دے دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی کے صدر عارف علوی سے مایوسی کے اظہار سے متعلق علیمہ خان کے بیان پر صدر عارف علوی نے اپنا ردعمل دے دیا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں تا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کا موقع ملے۔بیان کے مطابق 6 ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا جا چکا تھا کہ آرٹیکل 48 کی شق 5 کے تحت آئین نے صدر کو اختیار دیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دنوں کے اندر انتخابات کا اعلان کریں۔

صدر عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کیلئے عام انتخابات 6 نومبر کو ہونے چاہیے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن کے عمل سے باہر رکھنا جمہوریت کی روح کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ وہ آئینی کردار نہیں نبھا سکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صدر پر مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نبھا نہیں سکے، صدر نے 90 دن میں الیکشن کروانے تھے لیکن انہوں نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *