علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل کردیا گیا

لاہور(پاکستان امیج) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزم شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بعدازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یا کل شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ بی بی نے پہلے سے وضاحت کر دی ہے کہ ہمارا بہن بھائی کا رشتہ ہے، اختلافات کی بات درست نہیں، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینا بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا، یہ ایک مصنوعی الیکشن ہے جس سے مصنوعی اسمبلی کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *