علیمہ خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، جہاں ان سے جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی، کارکنوں نے علیمہ خان کے سامنے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے اس دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *