علیزہ سلطان نے ایک مرتبہ پھر فیروز خان پر الزامات لگا دیے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے سابق شوہر کو غیر ذمہ دار باپ قرار دے دیا۔

فیروز خان سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے والی علیزہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ کمنٹ سیکشن میں سوال جواب کا سیشن رکھا۔

ایک مداح نے علیزہ سے سوال کیا کہ ایک سنگل مدر کے طور پر انہیں بچوں کی پرورش میں کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر علیزہ نے جواب دیا کہ دو بچوں کے ساتھ ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزارنا ہرگز آسان نہیں ہے وہ بھی تب جب آپکے بچوں کا والد ایک غیر ذمہ دار شخص ہو۔

علیزہ نے مزید کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے کبھی بچوں پر سختی اور ڈانٹ ڈپٹ کر کے یا کبھی محبت اور شفقت سے، ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ ماں قابل تعریف ہے جن کے شوہر کام پر ہوتے ہیں اور وہ گھروں میں بچوں کی پرورش کرتی ہیں وہ سب ہیرو ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی علیزہ سلطان فیروز خان سے متعلق بیانات دے چکی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور فیروز خان نے ان پر جواب بھی دیا تاہم اس مرتبہ اداکار خاموش ہیں ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *