علم میں نہیں کہ اس وقت کوئی بیک چینل کام کر رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ اس وقت کوئی بیک چینل کام کر رہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ اندیشے کی بنیاد پر کسی کے بنیادی حقوق چھین لینا کہاں کا انصاف ہے؟

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم عدالتوں سے یہ استدعا کرتے ہیں کہ انصاف کیجیے، بانیٔ پی ٹی آئی کے خاندان نے مثال قائم کی ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *