عظمیٰ بخاری کی سٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ کی جانب سے 25لاکھ کا چیک پیش کیا

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خصوصی طور پر بھجوایا گیا پھولوں کا گلدستہ بھی اداکار کو پیش کیا۔

عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں نام ہے۔ پنجاب کے تھیٹرز اپنی منفرد ثقافتی پہچان رکھتے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ انہیں حقیقی معنوں میں فیملی تفریح کا مرکز بنایا جائے۔ بعد ازاں، وزیر اطلاعات نے رات گئے محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیک اسٹیج، صفائی ستھرائی، اور فنکاروں کے ڈریسنگ رومز کا معائنہ کیا۔ اس دوران، عظمیٰ بخاری نے اسٹیج فنکاروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تھیٹرز میں قائم کنٹین اور کیفے ٹیریا میں کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ دورے کے دوران معروف اداکار آغا ماجد اور ظفری خان سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *